میونسپل اسکول قیوم پلاٹ میں تہنیتی پروگرام کاکامیاب انعقاد
ناندیڑ:۳۰؍جون ( نامہ نگار)طلباء کی ہمہ جہت ترقی دمیں اساتذہ کا اہم کردار
ہوتا ہے ۔ ملک میں اقلیتوں کی تعلیمی صورت حال کے پیش نظر انہیں بہتر
تعلیمی مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔میں اپنی ایک سال کی پوری
تنخواہ بلدیہ عظمیٰ ناندیڑ حدود میں زیر تعلیم غریب طلباء کی تعلیمی ترقی
کے لئے مختص کرتا ہوں ۔اس طرح کا بیان میئر عبد الستا ر نے ناندیڑ بلدیہ
عظمیٰ فوقانیہ اسکول ،قیوم پلاٹ میں دہم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے
طلباء کے لئے تہنیتی تقریب سے کیا ۔اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت
سے ایجوکیشن آفیسر بھاگوت جوشی،کارپوریٹرفاروق حسین بدویل،کارپوریٹر عطرت
،فاطمہ(چیئر پرسن شعبہ خواتین و اطفال فلاح بہبود )موجود تھے۔میئر عبد
الستا ر کی صدارت میں منعقدہ اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
مدرسہ قیوم پلاٹ بلدیہ عظمیٰ کے تمام مدارس میں اول درجہ کا مدرسہ ہے۔یہاں
کے اساتذہ طلباء کی ترقی کے لئے جی توڑ محنت کرتے ہیں ، اسی کا نتیجہ ہے
کہ دہم جماعت کے امتحان میں آٹھطلباء نے درجہ اول سے کامیابی حاصل کی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اسکول میں جدید وسائل کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے طلباء
کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیاجاتا ہے ۔ اسکول میں سی سی ٹی
وی کیمرے
،پروجیکٹر کااستعمال،آڈیو کا وقت ضرورت تعلیمی استعمال کیاجاتاہے ۔اسی طرح
طلباء کوماحولیاتی توازن سے آشنا کرنے کے لئے شجرکاری وغیرہ کی تربیت بھی
دی جاتی ہے ۔مقابلہ جاتی دور میں طلباء کو اپنی موثر کاوشوں کے ذریعہ آگے
بڑھنے کی ترغیب دینے کے علاوہ اولیائے طلباء کے ساتھ بہتر تعلقات اساتذہ نے
قائم کررکھے ہیں۔جن طلباء کو تہنیت پیش کی گئی ان میں صباحت زرین ،عاتکہ
عروس،روحی فاطمہ ،ریشما پروین ،سمیرالدین،عرشیہ ترنم،محمدایوب،سمیہ انجم کے
نام شامل ہیں۔مذکورہ طلباء کومدرسہ کی جانب سے مومنٹواور گل دے کرنوازا
گیا۔کارپوریٹرعطرت فاطمہ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے
اسلامی نکتہ نظر سے تعلیم نسواں پرروشنی ڈالی۔کارپوریٹرفاروق حسین بدویل نے
کامیاب طلباء کوان کی کامیابی پر مبارک بادپیش کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ سال
اس مدرسہ سے بڑی تعدادمیں طلباء درجہ اول میں کامیابی حاصل کریں۔تمہیدی
کلمات مدرسہ ہذا کے صدرمدرس مصطفی خان سر نے ادا کئے۔اس پروگرام کو کامیاب
بنانے کے لئے مدرسہ کی صدر معلمہ طہورہ شبنم ،عائشہ پروین،حاجرہ سلطانہ
،نسرین باجی،عبد العلیم سر،راجہ پٹیل عبدالمطلب سر نے نمایاں کارکردگی
انجام دی جبکہ نظامت کے فرائض محمدظفرالاسلام سرنے بحسن و خوبی انجام دئے
اور شکریہ نسرین باجی نے ادا کیا۔